سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ

 لاہور: سینیٹ کی ایک خالی نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور نے گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ چوہدری سرور کی خالی کردہ نشست کے لیے صوبائی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ سینیٹ کی اس نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کے درمیان مقابلہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 358 ارکان میں سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے اتحاد کو 185 ارکان کی حمایت حاصل ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنے 159 ارکان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے 7 ارکان کی بھی حمایت ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے چوہدری سرور تحریک انصاف کے واحد سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

The post سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y8m5n1