ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن پر پابندی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن پر پابندی

لاہور: ہائی کورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن کرنے پر پابندی عائد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کی سماعت کی.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہیے۔ کم عمر نوجوان لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل آور گاڑی چلاتے ہیں جس کے باعث شہر میں حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن صرف اسی شخص کے نام کی جائے جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہو۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کون دیتا ہے قانون سب کے لیے برابر ہے۔ہائی کورٹ نے بغیر لائسنس موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی۔

The post ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NNZ7Y6