وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا اپنی بچی کو سرکاری اسکول میں داخل کرانے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا اپنی بچی کو سرکاری اسکول میں داخل کرانے کا اعلان

 کراچی:  وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اپنی بچی کو سرکاری اسکول میں داخل کرانے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے نیشنل میوزیم، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری اور خاتون پاکستان گرلز کالج میں منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ استاد ایک سنگ تراش کی طرح ہوتا ہے جو کھردرے اور ناہموار پتھر کو آکار دیتا ہے اور حیرت انگیز مجسمہ بنادیتا ہے، ویسے ہی ایک استاد بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت سے انھیں ایک آکار دیتا جو ایک کامیاب شخصیت کی صورت میں ہوتا ہے، میں بھی اپنے اساتذہ کی تخلیق ہوں جنھوں نے مجھے یہاں تک پہنچایا۔

اس موقع پر سردار علی شاہ نے اپنے پرائمری کے استاد ، استاد ملوک کنبھار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخصیت ہیں جنھوں نے مجھے یہ آکار دیا ہے، جنھوں نے مجھے درخت کے نیچے قائم اسکول میں پڑھایا، لکھایا، استاد ملوک کنبھار جنھیں خاص طور پر عمرکوٹ سے اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، انھوں نے کہا کہ ہر سال ہر ضلع سے پرائمری اور سیکنڈری کے 3 بہترین اساتذہ کا چناؤ کریں گے اور انھیں ٹیچر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیں گے۔

وزیر تعلیم نے خیرپور کے طلبہ نے شاہ سائیں کی سورمیوں پر ٹیبلوز پیش کیے، ان کیلیے 2 لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔

The post وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا اپنی بچی کو سرکاری اسکول میں داخل کرانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BZe4Ez