جوشخص وزیراعظم کے نام سے پہچانا جاتا ہے وہ اس منصب کی توہین ہے، فضل الرحمان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جوشخص وزیراعظم کے نام سے پہچانا جاتا ہے وہ اس منصب کی توہین ہے، فضل الرحمان

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو شخص وزیراعظم کےنام سے پہچانا جاتا ہے وہ وزیراعظم کے منصب کی توہین ہے۔

کوئٹہ میں علماکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے ہی وعدے پورے نہیں کررہے، اسٹاک مارکیٹ کی حالت بدترین ہے اور ملکی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے، چوری کے مینڈیٹ سے بننے والی حکومت نے عوام کے مسائل بڑھا دیئے ہیں، موجودہ حکمران اندرونی نہیں بیرونی ایجنڈے کے لوگ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ عام انتخابات میں بھر پور دھاندلی کی گئی، میرا دل نہیں کرتا کہ موجودہ حکومت کوحکومت کہوں اورجوشخص وزیراعظم کے نام سے پہچانا جاتا ہے وہ وزیراعظم کے منصب کی توہین ہے، مجھےحیرت ہوتی ہے جب کہا جاتا ہے الیکشن صاف وشفاف ہوئے، الیکشن کوصاف وشفاف کہنے والوں کا ضمیر بھی انہیں ملامت نہیں کرتا۔

 

 

The post جوشخص وزیراعظم کے نام سے پہچانا جاتا ہے وہ اس منصب کی توہین ہے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RY31B9