اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو نیب کی جانب سے تاخیر سے پہنچانے پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں اور انہیں آج اسمبلی میں پہنچنا تھا، اپوزیشن لیڈر کو اسمبلی میں پہنچانے کی ذمہ داری نیب کی ہے تاہم شہباز شریف ایوان کے اجلاس میں تاخیر سے پہنچے جس پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے شہباز شریف کو ایوان میں تاخیر سے پہنچانے پر اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کا اعلان کردیا، (ن) لیگ کے جانب سے اجلاس سے واک آؤٹ کے اعلان پر پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی واک آؤٹ میں شامل ہوگئیں۔
(ن) لیگ کے ایم این اے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر کو اجلاس کے لئے 4 بجے ایوان میں لانا تھا لیکن نیب نے جان بوجھ کر تاخیر کی جس پر ہم نے اجلاس سے واک آؤٹ کا اعلان کیا، اور تمام اپوزیشن جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہبازشریف جب اپنے چیمبر پہنچے تو میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیب والے مجھے یہاں لانا نہیں چاہتے تھے، کبھی کہا جہاز دستیاب نہیں کبھی کوئی بہانہ۔
The post شہبازشریف کو تاخیر سے قومی اسمبلی پہنچانے پر (ن) لیگ کا اجلاس سے واک آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CKucdz