مصباح الحق نے بچوں کے لیے اسپتال بنانے کی مہم شروع کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مصباح الحق نے بچوں کے لیے اسپتال بنانے کی مہم شروع کردی

 لاہور: عمران خان کے بعد سابق کپتان مصباح الحق نے بھی اسپتال بنانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔

سابق کپتان نے دل کے مریض بچوں کیلئے اسپتال اور ریسرچ سنٹر کیلئے باقاعدہ چندہ مہم بھی شروع کر دی ہے۔ مصباح کی اسپتال بنانے کیلئے چندہ جمع کرنے کی  مہم میں کرکٹرز بھی ان کا ساتھ دے رہےہیں۔

سابق کپتان کی چندہ مہم کی ابتدائی تقریب میں احمد شہزاد، سعید اجمل اور سہیل تنویر بھی شریک ہوئے جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت یاسمین راشد نے  کہ مصباح الحق نے نیک کام کا آغاز کیا ہے اللہ تعالیٰ  برکت ڈالے گا۔

The post مصباح الحق نے بچوں کے لیے اسپتال بنانے کی مہم شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2RAzsFz