فرانس کی جیل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہونے والا خطرناک گینگسٹر دوبارہ گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فرانس کی جیل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہونے والا خطرناک گینگسٹر دوبارہ گرفتار

پیرس: فلمی انداز میں ہیلی کاپٹر پر جیل سے فرار ہونے والے فرانس کے خطرناک گینگسٹر ’ریڈونی فیڈ‘ کو 3 ماہ بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس بدنام زمانہ گینگسٹر اور جیل سے فرار ہونے والے 46 سالہ ریڈونی فیڈ کو تین ماہ کے بعد ایک گاؤں سے دوبارہ گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرناک گینگسٹر کو سخت حفاظتی پہرے والی جگہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ مفرور گینگسٹر کی گرفتاری پولیس کا بڑا کارنامہ ہے۔

خطرناک گینگ کے سرغنہ ریڈونی فیڈ کو 2010 میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن گینگ وار پر بنی فلمیں دیکھنے کے شوقین ریڈونی کے دماغ میں کچھ اور ہی منصوبہ چل رہا تھا۔ وہ رواں برس یکم جولائی کو کسی فلمی سین کی طرح فرار ہونے میں کامیاب گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فرانس کا گینگسٹر فلمی انداز میں جیل سے فرار 

ریڈونی کو فرار کرانے کے لیے جیل سے تھوڑے فاصلے پر جھاڑیوں میں ایک ہیلی کاپٹر اتارا گیا اور پھر مسلح افراد جیل میں داخل ہوگئے اور منظر کو دھندلا کر دینے والی گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کرتے ہوئے اپنے سرغنہ کو لے گئے تھے۔

پولیس اہلکار اور ڈکیتیوں کی کئی وارداتوں میں ملوث ریڈونی فیڈ جیل توڑ کر فرار ہونے کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں تاہم اس بار پولیس اپنے انتظامات سے مکمل طور پر مطمئن نظر آتی ہے۔

The post فرانس کی جیل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہونے والا خطرناک گینگسٹر دوبارہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2xV1Bz3