لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فنڈز کے حصول کے لیے ٹاسک فورس برائے کھیل کے سربراہ احسان مانی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایچ ایف کی ایگزیکٹو باڈی کا صدر برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیکنوکریٹ کی حیثیت سے سعید خان، قاسم خان اور محمد سرور شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکریٹری فیڈریشن شہباز سینئر اور چاروں صوبوں کی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری صاحبان بھی موجود تھے۔
اجلاس میں قومی ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئن ٹرافی اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے فیڈریشن کو درپیش مالی مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنڈزکے حصول کے لیے بہت جلد وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے کھیل کے چیئرمین احسان مانی سے ملاقات کی جائے گی۔
اجلاس میں پی ایچ ایف کے برطرف ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق اولمپئن کو فیڈریشن کی طرف سے ایک اور نوٹس جاری کیا جائے گا۔
The post پی ایچ ایف کا فنڈز کے لئے احسان مانی سے ملنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Pi4dgY