سپریم کورٹ کا کراچی میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا کراچی میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کا حکم

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کراچی میں 4 ہزار سے زائد سرکاری رہائش گاہیں غیر قانونی قابضین سے خالی کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سرکاری رہائش گاہوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے 4 ہزار 268 گھروں پر غیر قانونی قبضہ ہے، ان وفاقی گھروں پر ساڑھے 3 ارب روپے واجبات الادا ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں ایک مکمل مافیا ہے، سیکورٹی کے بغیر 4268گھروں کو غیر قانونی قابضین سے خالی نہیں کراسکتے، اس کے لیے پولیس اور رینجرز کی معاونت فراہم کی جائے۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز غیر قانونی گھروں کا قبضہ ختم کرنے کیلئے اسٹیٹ آفس کو سیکورٹی فراہم کریں، سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کروا کر پیش رفت رپورٹ دی جائے جب کہ اے جی پی آر قابضین کی پینشن اور تنخواہوں سے مکانوں کے کرایے کی مد میں واجبات وصول کریں۔

The post سپریم کورٹ کا کراچی میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NkycD9