شعیب ملک نے قومی ٹیم کو جوائن کرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شعیب ملک نے قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

 لاہور: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

شعیب ملک بدھ کی صبح حیدر آباد دکن سے متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔ شعیب ملک ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کے میچز ختم ہوتے ہی ٹیم انتظامیہ کی اجازت سے بھارت روانہ ہوگئے تھے، جہاں وہ اپنے سسرال حیدرآباد میں اپنی اہلیہ کے پاس رہے۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں کسی بھی وقت بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ ثانیہ اور سب سسرال والوں کی خواہش تھی کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اسپتال میں ہی مقیم رہیں۔ خوش خبری کا انتظار کرنے والے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نے اب ٹی 20 سیریز میں ملک کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں شعیب ملک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کےجواب میں کہا تھا کہ وہ واپس آرہے ہیں تاہم سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے پہلے میچ کی پلینگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔ دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے وہ دستیاب ہوں گے۔اطلاعات کےمطابق شعیب ملک خوش خبری ملنے پر واپس سسرال جاسکتے ہیں۔

The post شعیب ملک نے قومی ٹیم کو جوائن کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2q7sU4T