سعودی عرب سے ادھار تیل لینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، وزیرپیٹرولیم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی عرب سے ادھار تیل لینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، وزیرپیٹرولیم

 اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار تیل لینے پر کوئی بات نہیں کی، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ایکسپریس نیوز  سے خصوصی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ سعودی وفد سے تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری پر مثبت بات ہوئی ہے،  سعودی عرب نے پہلی دفعہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لیتی نظر آرہی ہے، تاہم ہ پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار تیل لینے پر کوئی بات نہیں کی، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے حامی بھرلی ہے، آئل ریفائنری کے قیام کے لیے شرائط و ضوابط طے ہونا باقی ہیں، سعودی وزیر خزانہ کی پاکستان آمد پر آئل ریفائنری کے قیام کے معاہدہ پر دستخط ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی حکام کو بتایا ہے کہ پاکستان خام تیل کی درآمد بڑھانا چاہتا ہے، جب کہ سعودی عرب کو پاکستان میں گیس کے دس نئے ذخائر کی تلاش کی بولی میں حصہ لینے کی بھی دعوت دی گئی ہے۔

The post سعودی عرب سے ادھار تیل لینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، وزیرپیٹرولیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2RlXPXt