ابوظہبی ٹیسٹ میں سرفراز کی جگہ رضوان نے وکٹ کیپنگ گلوز سنبھال لیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ابوظہبی ٹیسٹ میں سرفراز کی جگہ رضوان نے وکٹ کیپنگ گلوز سنبھال لیے

 کراچی: آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کپتان سرفراز کی جگہ کرکٹر محمد رضوان وکٹ کیپنگ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  کپتان سرفراز احمد کے سر پر گزشتہ روز گیند لگ گئی تھی، وہ جمعے کو ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کے لیے  جائیں گے، اس کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا علم ہو سکے گا۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی دوران بیٹنگ سرفراز کے بازو پر گیند لگ گئی تھی جس کے بعد رضوان کو بطور وکٹ کیپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس کے لیے میچ ریفری سے خصوصی اجازت لی گئی تھی، یاد رہے محمد رضوان اے ٹیم کے ساتھ پہلے ہی یو اے ای میں موجود تھے۔

 

The post ابوظہبی ٹیسٹ میں سرفراز کی جگہ رضوان نے وکٹ کیپنگ گلوز سنبھال لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2J4Mx65