قومی فزیکل ٹرینر خواجہ روحیل نے پاکستان ہاکی ٹیم کو سپر فٹ قرار دے دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قومی فزیکل ٹرینر خواجہ روحیل نے پاکستان ہاکی ٹیم کو سپر فٹ قرار دے دیا

لاہور: غیر ملکی ڈینیل بیری کی جگہ لینے والےقومی فزیکل ٹرینر خواجہ روحیل نے پاکستان ہاکی ٹیم کو سپر فٹ قرار دے دیا۔

خواجہ روحیل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس زبردست اور وہ ایشین چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ٹیم کی فٹنس پر کافی کام ہوا ہے،لڑکوں کا فٹنس کا معیار میری توقعات سے بھی بہت زیادہ ہے،یو یو ٹیسٹ میں پلیئرز کے اوسط پوائنٹس 21 سے زیادہ رہے، اس رزلٹ کو کسی طور پر بھی کم نہیں کہا جا سکتا۔

آسٹریلوی سٹرینتھن اینڈ ٹریننگ ایسوسی ایشن سے لیول تھری سرٹیفائیڈ کوچ خواجہ روحیل کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ کھلاڑیوں نے فٹنس کے شعبہ کو کافی سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے تاہم عالمی اسٹینڈرڈ تک پہنچنے کے لئے کھلاڑیوں کو مزید محنت کی ضرورت ہے۔

ایک سوال پر قومی ٹیم کے فزیکل ٹرینر نے کہا کہ کھلاڑی جس طرح محنت کر رہے ہیں اس کے بعد میں پُرامید ہوں کہ پاکستانی ٹیم ایشیا ایونٹ کا فائنل ضرور کھیلے گی۔

The post قومی فزیکل ٹرینر خواجہ روحیل نے پاکستان ہاکی ٹیم کو سپر فٹ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2NgF58F