اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں قوم کی دولت لوٹنے والوں کے مزید اسکینڈلز سامنے آئیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں قوم کی دولت لوٹنے والوں کے مزید اسکینڈلز سامنے آئیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا
وزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں’’جمہوریت‘‘ بھی خطرے میں آیا کرے گی لیکن میرے پاکستانیوں آپ کو گھبرانا نہیں ہے، کرپشن کے خلاف ڈٹے رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت جو سلوک کررہی ہے کل اس کیلیے تیار رہے، نواز شریف
واضح رہے کہ نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کرلیا ہے اور انہیں کل احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔
The post آنے والے وقتوں میں مزید اسکینڈلز سامنے آئیں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QyJvKa
