سینیٹ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا، نیب قوانین میں ترمیم کا عندیہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سینیٹ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا، نیب قوانین میں ترمیم کا عندیہ

 اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی نے نیب کی کارکردگی پر بریفنگ کے لیے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا جب کہ کمیٹی نے نیب قوانین پر نظرثانی اور ترمیم کا عندیہ بھی دیا ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ نیب صرف گرفتاریاں کرنے میں مصروف ہے لہذا نیب قوانین پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

کمیٹی نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن پر نظرثانی کے لیے کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ مستقل ادارہ ہونا چاہیے، اس کو بہت سارا کام کرنا ہے، ججز کے پاس بہت زیادہ کیسز ہیں، اس کا مستقل سیکرٹریٹ ہونا چاہیے، باقی ممالک میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی تشکیل اس طرح نہیں جیسے پاکستان میں ہے۔

The post سینیٹ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا، نیب قوانین میں ترمیم کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Phbvou