تیونس میں پولیس وین پر خاتون خود کش بمبار نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں خاتون خود کش بمبار نے پولیس وین کے نزدیک خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون خود کش حملہ آور نے اس وقت دھماکا کیا جب ایک پولیس وین اس کے نزدیک سے گزر رہی تھی۔ خاتون نے خود کش جیکٹ زیب تن کی ہوئی تھی اور سڑک کنارے پولیس وین کا انتظار کر رہی تھی۔
دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور ٹریفک جام ہوگیا، بھگڈر کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ڈی این اے میچنگ کے لیے نمونے فرانزک لیب بھیجے گئے ہیں۔
تیونس میں جنگجوؤں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث امن و امان کی حالت نہایت مخدوش ہے، نومبر 2015ء میں پولیس بس پر خود کش حملہ کیا گیا تھا اور اسی واقعے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔
The post تیونس میں خاتون خود کش بمبار کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2DaJMQE