آئندہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئندہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کا فیصلہ

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کا فیصلہ کرلیا جس سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی جی آئی ٹی کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ہوگا، اجلاس میں آئندہ کسی بھی ضمنی انتخاب میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 35 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پہلی بارانٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔

The post آئندہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CMs0Ch