خصوصی آڈٹ؛ پی آئی اے کے کرپٹ افسران بے نقاب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خصوصی آڈٹ؛ پی آئی اے کے کرپٹ افسران بے نقاب

اسلام آباد: پی آئی اے انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پرکرائے گئے اسپیشل آڈٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی پر کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے آڈیٹر جنرل کی جانب سے کرائے گئے اسپیشل آڈٹ میں مالی بے ضابطگیوں سے پی آئی اے کو پہنچنے والے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل آڈٹ کی شفارشات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں ایئر لائن کے مارکیٹنگ ، انجینئرنگ، فنانس اورآئی ٹی کے شعبوں میں مالی بے قائدگیوں میں ملوث افسران کی فہرست مرتب کرنا شروع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی سے خدمات واپس لے کر انھیں واپس پی آئی اے رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ اسپیشل آڈٹ میں مالی بے قائدگیوں کی نشاندہی پر سی ای او کے منیجرکوآرڈینیشن جاوید جمیل کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

 

The post خصوصی آڈٹ؛ پی آئی اے کے کرپٹ افسران بے نقاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2NxQfGc