کراچی: جیکب لائن میں نوجوان لڑکی نے رات گئے تک موبائل استعمال کرنے سے روکنے پر خود کو پھندا لگاکر جان دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کی حدود جیکب لائن کے مکان میں 18 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا کر لگاکر خودکشی کرلی، لڑکی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 18 سالہ سویرا دختر شہزاد سید کے نام سے کرلی گئی ۔
ایس ایچ او بریگیڈ سب انسپکٹرماجد علوی نے بتایا کہ متوفیہ کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکارکیا ہے جس پر پولیس نے 174 کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کے مطابق متوفیہ اپنی چھوٹی کی بہن کے ہمراہ ہفتے کی شب رات گئے تک موبائل فون استعمال کررہی تھی جس کے بعد متوفیہ کے والدین نے اس سے موبائل فون چھین کر ڈانٹا تھا جس کے بعد دونوں بہنیں سونے چلی گئی تھیں اورجب والدین صبح اٹھے توانھیں سویرا کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی ،متوفیہ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔
The post موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پرلڑکی نے جان دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CPSEtQ