وفاقی کابینہ کا کراچی کی ترقی کیلیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وفاقی کابینہ کا کراچی کی ترقی کیلیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کراچی کی ترقی کے لیے گورن سندھ کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے  ہوئے وزیراطلاعات  نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنا  پی ٹی آئی کا اہم ایجنڈا ہے، کراچی پہلی بار لسانی سیاست سے باہر آیا ہے جب کہ عام انتخابات میں شہر قائد کے عوام نے تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دیا اور پھر ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی پر اعتماد کیا  ہے، اس لیے کراچی سے وفاق  میں بھرپور نمائندگی دی گئی ہے اور 12 اہم ترین عہدوں پر کراچی کے لوگوں کو فائز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے فنڈز سے متعلق شکایات ہیں  کہ ٹھیک خرچ نہیں ہورہےاگر سیکورٹی اور انفراسٹرکچر میں وفاق سپورٹ نہ کرے تو حالات مزید خراب ہوں گئے اس لیے وفاقی کابینہ نے کراچی کی ترقی کے لیے ایک ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سربراہی گورنر سندھ کریں گے جب کہ کمشنر کراچی وفاق کے فنڈز کی نگرانی کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کی جانب ہم بڑھ  رہےہیں فاٹا سیکریٹریٹ ختم ہوجائے گا انتظامی ڈھانچہ چیف منسٹر سیکریٹریٹ کےماتحت ہوجائے گا، این ایف سی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کی ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے، این ایف سی ایوارڈ میں تمام صوبوں کو حصہ فاٹا کیلیے دینا پڑے گا اور این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا اپنا حصہ کم کریں گے اور فاٹا کو 3 فیصد دیں گے۔

اسلحے لائسنس سے متعلق وفاقی وزیر نے بتایا کہ پچھلی حکومت نے خودکاراسلحے اور ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنز ختم کردیے تھے اب صوبوں کو  فیصلہ کرنا ہے کہ اسلحہ لائسنس سے متعلق ان کی کیا پالیسی ہوگی جب کہ اسلحہ لائسنس سے متعلق وزارت قانون سپریم کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن واپس لے گی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزار کے بیرون ممالک دوروں کے حوالے سے نئے قوانین بنائے گئے ہیں اب کوئی بھی وزیر سال میں تین سے زائد بیرون ممالک کے دورے نہیں کرسکیں گے۔

The post وفاقی کابینہ کا کراچی کی ترقی کیلیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AgNqFQ