ہزارہ صوبہ تحریک کے قائد بابا حیدر زمان انتقال کرگئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہزارہ صوبہ تحریک کے قائد بابا حیدر زمان انتقال کرگئے

ایبٹ آباد: قائد ہزارہ صوبہ تحریک بابا حیدر زمان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ صوبہ تحریک کے قائد بابا حیدرزمان انتقال کرگئے، بابا حیدرزمان طویل عرصے  سے علیل تھے اور اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بابا حیدرزمان کی عمر 75 سال تھی، انہوں نے 1985 میں غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور ایبٹ آباد سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، بابا حیدرزمان نے 2 مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے مقابلے میں انتخاب میں حصہ لیا لیکن ناکام رہے جس کے بعد ان کا سیاسی کیریئر تقریباً ختم ہوگیا۔

The post ہزارہ صوبہ تحریک کے قائد بابا حیدر زمان انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2D2rT6m