ہاکی فیڈریشن کے خلاف سابق اولمپئنز اورانٹرنیشنل کھلاڑیوں کا گرینڈ الائنس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہاکی فیڈریشن کے خلاف سابق اولمپئنز اورانٹرنیشنل کھلاڑیوں کا گرینڈ الائنس

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف سابق اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے گرینڈ الائنس بنا کر فیڈریشن عہدیداروں کوبرطرف کرکے معاملات کی شفاف تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

گرینڈالائنس میں شامل سینئر اولمپئینز کی طرف سے ڈیفنس کلب لاہور میں اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں اولمپیئن راؤ سلیم ناظم، اولمپیئن خواجہ جنید، اولمپیئن خالد بشیراور اولمپیئن نوید عالم سمیت دوسرے انٹرنیشنل کھلاڑی  بھی شامل تھے۔

شرکا کے مطابق گرینڈ الائنس کے تحت جلد قومی کھیل کی بقاء کے لئے ملک گیرمہم کا آغازہوگا جس میں پاکستان ہاکی اولمپئنز، انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑی، ٹیکنیکل آفیشلز کی بڑی تعداد شامل ہوگی۔

گرینڈ الائنس میں شامل اولمپیئن نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد کے  بجائے پی ایچ ایف ارباب اختیار نے مجرمانہ خاموشی اختیارکرلی ہے۔

انہوں نے کہا موجودہ پی ایچ ایف انتظامیہ قومی کھیل کے معاملات میں غیر سنجیدہ ہے، وزیراعظم عمران خان قومی کھیل کے معاملات کا نوٹس لیں اورموجودہ فیڈریشن کوفوری برطرف کرکے نیب، ایف آئی اے، وزارت کھیل برائے صوبائی رابطہ سمیت سابق سینئر اولمپیئنز پرمشتمل جے آئی ٹی تشکیل دیں جو کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات کرے۔

The post ہاکی فیڈریشن کے خلاف سابق اولمپئنز اورانٹرنیشنل کھلاڑیوں کا گرینڈ الائنس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Et4iNL