کئی علاقوں میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کئی علاقوں میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں پا نی کا بحران سنگین صورت اختیا ر کر گیا ہے۔

کراچی میں پا نی کا بحران بد تر ین صورت اختیا ر کر گیا ہے مختلف علاقوں میں پانی کی فر اہمی بر ی طر ح متاثر ہے جس سے مکینوں کو شد ید مشکلا ت کاسامنا ہے پا نی کی عدم دستیابی پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

سرجانی ٹائون میں لاکھوں شہری آبا د ہیں جہاں گزشتہ 20 دن سے پا نی کی فر اہمی مکمل طور پر بند ہے جس سے مکین پا نی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ،شہریوں کی جانب سے واٹر بورڈ کے حکام سے متعدد بار شکایات کی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔

سرجانی ٹائون کی بیشتر آبادی غریب متوسط طبقے پر مشتمل ہے جن کے لیے ٹینکر کے ذریعے پانی کا حصول بھی مشکل ہے جس پر ،سرجانی ٹائون کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے، سیکٹر فور بی ، سیون سی ، خد ا کی بستی ، کے ڈی اے چورنگی پر مظاہرین نے احتجاج کرکے واٹر بورڈ کے خلاف شد ید نعرے با زی کی۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹائون میں ایک ہفتے میں دوبار پانی فراہم کیا جا تا تھا لیکن اب 20 دن گز ر گئے ہیں لیکن پانی کی فر اہمی مکمل طو ر پر بند ہے جس سے شد ید مشکلا ت کا سامنا ہے۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ واٹر بو رڈ کے محکمہ بلک کے افسران نے سرجانی ٹائون اور خدا کی بستی کا پا نی بند کردیا ہے اوراس علاقے کے لیے مختص پا نی کو دیگر فیکٹریو ں اور کمرشل بنیاد پر فر اہم کیا جا رہا ہے، شہرکو پانی کی فراہمی کے معاملے میں سندھ حکومت کی عدم دلچسپی ہے۔

ذرا ئع واٹر بورڈ کا کہنا ہے محکمہ کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم جاری ہے۔

 

The post کئی علاقوں میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P8XJB3