گلوکارفخرعالم روس میں گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گلوکارفخرعالم روس میں گرفتار

 اسلام آباد: دنیا بھرکا چکرلگانے کیلئے مشن پروازپرنکلے فخرعالم کوروس میں گرفتارکرلیا گیا۔

دنیا بھرکا چکرلگانے کے مشن پرنکلے ہوئے معروف گلوکاروفنکارفخرعالم کو روسی حکام نے ویزہ ختم ہونے پر حراست میں لے لیا۔ روس کے ائیرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی گلوکارکے ویزے کی مدت ختم ہوگئی تھی۔ دفترخارجہ کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق فخرعالم نے حکوت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے اوران کے ویزہ کے معاملے کودیکھ رہے ہیں، متعلقہ سفارتی مشن معاملے کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

فخرعالم نے دنیا کے گرد چکر لگانے کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا سے مشن پرواز کا 14 اکتوبر کو آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ تین سال قبل 2015 میں فخرعالم کو امریکا میں پرائیوٹ پائلٹ کا لائسنس ملا تھا۔ ان کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ خود جہاز اُڑا کر پوری دنیا کا چکرلگائیں۔ یہ سفر 28 دن پر مشتمل ہوگا جس میں 25 ممالک کے 31 شہر شامل ہیں۔

The post گلوکارفخرعالم روس میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PqtBV7