سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، چیف جسٹس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، چیف جسٹس

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے تھر میں غذائی قلت سے 400 بچوں کی اموات پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیکرٹری صحت سندھ سے استفسار کیا کہ اتنے عرصے سے یہ مسئلہ درپیش ہے حل کیوں نہیں ہورہا؟، عدالت کو رپورٹس نہیں مسئلے کا حل چاہیے، لوگ کہتے رہیں کہ حدود سے تجاوز کر رہا ہوں، اپنے لوگوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، میں خود تھر جاکر بیٹھ جاوٴں گا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تھر کا اصل مسئلہ کوئی بیان نہیں کرتا، کوئی غذائی قلت سے مر رہا ہے کوئی ناقص علاج معالجے سے، تھر والوں کو گھر، پانی اور خوراک دینا کس کی zمہ داری ہے؟ ۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق تو سب اچھا ہے لیکن سندھ حکومت کی کارکردگی زیرو ہے۔

The post سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OKH8X7