کراچی میں ٹریفک پولیس کی چوکی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں ٹریفک پولیس کی چوکی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

 کراچی: احسن آباد میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، ٹریفک پولیس اہلکار کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی ہے جو سب انسپکٹر ہے اور گلزار ہجری ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت سب انسپکٹر کے ہمراہ ایک اے ایس آئی بھی موجود تھا جب کہ جائے وقوع سے پولیس نے 16 سے 17 خول بھی تحویل میں لیے ہیں، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام نے ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے واقعے کی فوری تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

The post کراچی میں ٹریفک پولیس کی چوکی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ro7w7A