کراچی: ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی زیادتی دل کے ساتھ فالج کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبید احمد ہاشمی، ڈاکٹر ندیم اسد، ڈاکٹر عبدالطیف جونیجو، ڈاکٹر ضیا خان نے المصطفیٰ میڈیکل سینٹر میں عالمی یوم فالج کے موقع پر منعقدہ آگہی سیمینار سے خطاب میں کیا سیمینار میں کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان نے شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین نے کہا کہ شوگر کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی زیادتی دل کے ساتھ ساتھ فالج کی بیماریوں کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
علاج کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فالج ہونے کے بعد بھی شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے پر توجہ دی جاتی ہے، فالج کے مرض کی شدت کا اندازہ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے بعد لگایا جاتا ہے، مہمان خصوصی کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان نے بھی خیالات کا اظہار کیا اور مرض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اس موقع پر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
The post کولیسٹرول کی زیادتی دل کی بیماری اورفالج کا سبب بنتی ہے، ماہرین طب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2zbWjz3