زچگی کے بعد ماں کے ہاتھ اور پاؤں کیوں سن ہونے لگتے ہیں؟ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زچگی کے بعد ماں کے ہاتھ اور پاؤں کیوں سن ہونے لگتے ہیں؟

زچگی کے بعد ماں کے ہاتھ اور پاؤں سن ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

جب والدہ دودھ پلاتی ہیں ان میں فولاد اور خصوصاً کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے ہاتھ پاؤںسن ، کندھے کمر بازو کلائی میں درد رہنے لگتی ہے، تھکن چڑچڑا پن آ جاتا ہے یہ lactating mother syndrome کہلاتی ہے، اس کے لیے سب سے پہلے خاتون کو مکمل آٹھ گھنٹے کی نیند لینے کا موقع دیجئے۔

دودھ پلانے کے دوران مسلسل طاقت کی ادویات استعمال کروائی جائیں مثلاً فولاد ،ملٹی وٹامن، کیلشیم اور وٹامن ڈی دیاجائے اور خاتون کو چاہیئے کہ دودھ پلانے کے دوران جھک کر مت بیٹھے بلکہ گود میں تکیہ رکھ کے اس کے اوپر بچے کو لٹا کر فیڈ کروائے تاکہ کندھے اور کمر سیدھی رہے اور مہروں پر دباؤ نہ آئے۔ وہ اپنی خوراک اچھی کرے  خصوصاً انڈہ، دودھ، گوشت اور سیب روزانہ کھائے۔

اگر اس سب کے باوجود طبیعت بحال نہ ہو تو کسی بھی اچھے فزیشن کو دکھائے اور فوڈ سپلیمنٹ یا ضروری ادویات لکھوا لے۔

The post زچگی کے بعد ماں کے ہاتھ اور پاؤں کیوں سن ہونے لگتے ہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2AraJwY