برطانیہ کی نایاب ترین چھپکلیوں پر ریڈیو ٹرانسمیٹر لگا دیئے گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

برطانیہ کی نایاب ترین چھپکلیوں پر ریڈیو ٹرانسمیٹر لگا دیئے گئے

 لندن: برطانیہ میں معدومیت کے خطرے کی شکار دو چھپکلیوں پر ٹرانسمیٹر ٹیگ نصب کر دیئے گئے ہیں۔ ان میں سے ہر ٹرانسمیٹر کا وزن ایک گرام کے تیسرے حصے کے برابر ہے۔ اس عمل سے چھپکلیوں کی حرکات و سکنات کو نوٹ کیا جائے گا اور ان کی تیزی سے کم ہوتی تعداد کو بچانے میں مدد ملے گی۔

ہیمپشائر چڑیا گھر کے ماہرین نے دو درجن ریتیلی (سینڈ) چھپکلیوں کو ریڈیو ٹیگ لگائے ہیں اور انہیں مارول وائلڈ لائف پارک میں دوبارہ چھوڑ دیا گیا ہے تاہم کچھ دنوں بعد یہ ٹرانسمیٹر اتر جائیں گے کیونکہ چھپکلیاں مسلسل اپنی جلد بدلتی رہتی ہیں اور پرانی جلد جھاڑ دیتی ہیں۔

اگرچہ ریت چھپکلی ایشیا میں پائی جاتی ہے لیکن برطانیہ اور ویلز میں تیزی سے ختم ہورہی ہے اور ماہرین اس کی وجہ کا تعین کرنا چاہتے ہیں۔ اس تجربے میں مجموعی طور پر 80 سے زائد چھپکلیوں کو ٹرانسمیٹر لگائے جائیں گے۔

The post برطانیہ کی نایاب ترین چھپکلیوں پر ریڈیو ٹرانسمیٹر لگا دیئے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2OgfAth