پاکستانی روپے کی گرتی قدر نے پاکستان سپر لیگ فرنچائز کے حوصلے پست کردئیے، مالکان نے واجبات ملکی کرنسی میں وصول کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے سے جہاں پورے ملک کی معیشت متاثر ہوئی ہے وہاں پی ایس ایل فرنچائزز میں بھی تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے، مالکان کا کہنا ہے انہوں نے ٹیمیں خریدیں تو اس وقت ڈالرکی مالیت 105 روپے تھی، اب 132 تک پہنچ چکی ہیں، صرف کرنسی کے تبادلے پر ہی انہیں 25 سے 35 فیصد زیادہ خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔ اس لیے فرنچائزز کے ساتھ معاہدوں میں کچھ تبدیلیاں کرتے ہوئے یا تو واجبات کی ادائیگی کے لیے ڈالر کی شرح 105 پر فکس کر دی جائے ورنہ بہتر یہی ہے کہ واجبات پاکستانی کرنسی میں ہی وصول کیے جائیں، فرنچائزز نے آمدن میں سے حصہ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
The post ڈالرکی بلند پرواز نے پی ایس ایل فرنچائز کے حوصلے پست کردئیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2CO4ntd