مسقط: پاکستان ہاکی فیڈریشن نئے بحران سے بچ گئی،مسقط میں فوراسٹار ہوٹل سمیت تمام واجبات ادا کر دیئے گئے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ایک بار پھر ذاتی حیثیت میں قومی ٹیم کے لیے فنڈز کا انتظام کیا، اس سے قبل بریگیڈئیر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشین گیمز کے لیے بھی 2.5 کروڑ کا ذاتی حیثیت میں انتظام کیا تھا۔
صدر پی ایچ ایف کے مطابق ایشین چیمئینز ٹرافی مسقط میں ہوٹل سمیت تمام واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں، فیڈریشن اور کھلاڑی مشکلات کے باوجود جان لڑا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد ہر چیز پر مقدم ہے،ملکی مفاد میں دوستوں کی مدد سے رقم کا بندوبست کیا،ملک کی نیک نامی اور سربلندی عزیز ہے، مشکلات کے باجود تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اومان کے شہر مسقط میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹس ہوٹل انتظامیہ نے 28ہزارڈالر واجبات کی عدم ادائیگی پر قبضے میں لے لیے تھے جب کہ ہوٹل انتظامیہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر واجبات ادا نہیں کیے گئے تو پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے جائیں گے۔
The post مسقط میں صدرپی ایچ ایف نے ہوٹل کے تمام واجبات اداکردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Jk9XVa