نومبرمیں فلسطین فٹبال ٹیم کے دورہ پاکستان کا روشن امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نومبرمیں فلسطین فٹبال ٹیم کے دورہ پاکستان کا روشن امکان

 لاہور: آئندہ ماہ فلسطین فٹبال ٹیم کے دورہ پاکستان کا روشن امکان ہے۔

سیکرٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن احمد یار لودھی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے فلسطین ٹیم کو مہمان بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فلسطین ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت بجھوا رکھی ہے، ان کی ٹیم نے چین کا دورہ کرنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ وہ یہاں آکر کھیلے، ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، دو سے تین دن میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔ اس وقت دو آپشنز زیر غور ہیں، ہماری پہلی ترجیح فلسطین ٹیم کو پاکستان لانا ہے، اگر کسی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا تو پھر ہم ان کے ہاں جاکر کھیل سکتے ہیں، جواب میں فلسطین پھر کسی وقت یہاں آئے گی۔

احمد یار لودھی نے کہا کہ دنیا کے مقبول ترین کھیل میں اب پاکستان بھی پیچھے نہیں رہنا چاہتا،فنڈز کی صورت حال پر انہوں نےجواب دیا کہ اے ایف سی اور فیفا کی طرف سے اس کی کمی نہیں، پی ایف ایف کے پاس اب پیسہ بہت ہے اور اس کو کھیل کے فروغ کے لیے بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے۔ حکومت اگر سپورٹ نہیں کرتی توپھر بھی کوئی ایشو نہیں۔

The post نومبرمیں فلسطین فٹبال ٹیم کے دورہ پاکستان کا روشن امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2AiJHHW