سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 6 پولیس افسرعہدوں سے برطرف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 6 پولیس افسرعہدوں سے برطرف

 لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 6 پولیس افسران کوعہدوں سے ہٹادیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 6 پولیس افسران کوعہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔ افسران میں معروف صفدر واہلہ ایس ایس پی  آر آئی بی فیصل آباد، طارق عزیزایس ایس پی گوجرانوالہ، سید عبدالرحیم شیرازی ایس پی قصور، عمران کرامت کمانڈرلاہوررنگ روڈ پولیس، آفتاب احمد ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول فاروق آباد محمد ندیم بھی شامل ہیں۔

افسران کی برطرفی کا آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ افسران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

The post سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 6 پولیس افسرعہدوں سے برطرف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RliCtn