لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا شکار ہونے والے اوپنر احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کردی۔
پی سی بی نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کیس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے اور اس کا اطلاق 10 جولائی 2018 سے ہوگا۔
ڈوپ ٹیسٹ کے لئے احمد شہزاد کا یورین سیمپل رواں سال 3 مئی کو فیصل آباد میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، نتیجہ مثبت آنے پر ریویو بورڈ نے بھی تصدیق کردی تھی کہ اوپنر نے ممنوعہ دوا کا استعمال کیا، پی سی بی نے انہیں 10 جولائی کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کرکے جواب طلب کرلیا تھا۔
احمد شہزاد کو بی سیمپل کا ٹیسٹ کرانے کے لئے 18 جولائی تک بورڈ سے رجوع کرنا تھا لیکن انہوں نے اس حوالے سے رابطہ نہیں کیا، پھر اپنا کیس لڑنے کے لئے بطور وکیل بابراعوان کی خدمات حاصل کرلیں۔ بعد ازاں انہوں نے قانونی جنگ نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
The post ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2IGfnJZ
