نان فائلرز پر 48 معدنیات نکالنے پر 5 فیصد ٹیکس عائد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نان فائلرز پر 48 معدنیات نکالنے پر 5 فیصد ٹیکس عائد

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نان فائلرز کیلیے 48 اقسام کی معدنیات نکالنے پر 5 فیصدایڈوانس ٹیکس عائد کردیا۔

وفاقی حکومت نے نان فائلرز کیلیے مٹی، پتھر، ریت، بجری، چونا، نمک، کوئلے،جپسم، گرینائٹ سمیت 48 اقسام کی معدنیات نکالنے پر 5 فیصدایڈوانس ٹیکس عائد کردیا۔ ایف بی آرنے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نان فائلرزکیلیے ریت کی ویلیو ایک ہزارروپے،بجری کی 1200فی میٹرک ٹن ، ریتلے پتھر کی750،نمک کے پتھروں کی ڈھائی ہزار، تارکول،آتشفشانی مادے والے پتھرکے ٹکڑوں کی ڈھائی ہزار،سیمنٹ انڈسٹری میں استعمال ہونیوالے خام مال شیل کی3 ہزار،سجاوٹی موادکے طور پراستعمال ہونیوالے خام قسم کے دھاری دارپتھروں کی ویلیو5 ہزار،سوپ اسٹون کی 7 ہزار،اینٹیمونی نامی کیمکل کی  18000 فی میٹرک ٹن،بیرائیٹ کی 10ہزار، بسالٹ(مرمر سیاہ) کی 14000روپے فی میٹرک ٹن،آتش فشانی مادے سے بنی ہوئی مٹی کی 6 ہزار،ایلومونیم کی دھات7 ہزار،برائن وسالٹ کی875 ،کوئلے کی8 ہزار،مٹی کی 2500 روپے فی میٹرک ٹن ،کلیکائٹ کی 2000، سیلسٹائٹ کی2500 ،کونگلومیریئٹ کی 3000، کرومائٹ کی 25 ہزار،ڈولمیٹ سنگ مرمر کی 3000، ڈائرائٹ کی 10 ہزار، فلورائٹ کی16 ہزار، فْولرز ارتھ کی دو ہزار، فائرکلے کی 2ہزار، جپسم کی 3 ہزار،گرینائٹ کی 20 ہزار،گبرو پتھر کی 15 ہزار، گرینو ڈیٹرائٹ کی15ہزار،کنکرز کی ایک ہزار،خام لوہے کی  8 ہزار ، سیمنٹ انڈسٹری میں خام مال کے طورپراستعمال ہونیوالے چونا کی 6 ہزارروپے فی میٹرک ٹن ویلیو لگائی گئی۔

اسی طرح  خشتہ کی1250 روپے فی میٹرک ٹن ،ماربل اونیکس کی 25 ہزار،میگنسٹک کی 6ہزار،ماربل کی 6 ہزار،گلابی مائل سْرخ معدنیات رھوڈونائٹ کی 8 ہزار ،عام پتھروں کی 1400 ، جھانواں پتھروں کی3 ہزار، سنگ مردارکی 6 ہزار، سنگ گارکی 5ہزار ،سلکا ریت کی6 ہزاراور سلفر کی6 ہزارروپے فی میٹرک ٹن ویلیو مقرر کی ہے۔

The post نان فائلرز پر 48 معدنیات نکالنے پر 5 فیصد ٹیکس عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2OeJVZo