راولپنڈی: ایکسپریس ہائی وے پر اے این ایف کی جانب سے کارروائی میں 4 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں ایکسپریس ہائی وے پر کھنہ پل کے قریب اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی سے 4 کلو چرس بر آمد کرلی گئی جب کہ 2 ملزمان بھی گرفتارکرلیے گئے ہیں۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ چرس گاڑی کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی اورگرفتار ملزمان کی شناخت تحسین اللہ اور بلال کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق پشاورسے ہے۔
The post راولپنڈی میں اے این ایف کی کارروائی کےدوران 4 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PsAUf6