کراچی میں شدید گرمی کی لہر مسلسل 3 دن تک رہنے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں شدید گرمی کی لہر مسلسل 3 دن تک رہنے کا امکان

 کراچی[:  سندھ کے ضلع تھرپارکر میں زمین پر ہوا کے کم دباؤکے باعث کراچی میں آج سے 3 روزہ گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3روزہ گرمی کی لہر کا امکان ہے جس کی وجہ ضلع تھرپارکر کے اوپر موجود ہوا کا کم دباؤ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر تک درجہ حرارت معمول سے بڑھ سکتا ہے، ہفتے اور اتوارکوگرمی کاپارہ بالترتیب 39اور40ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ اس دوران لوکے تھپیڑے بھی چل سکتے ہیں، گرمی کی لہر کے دوران ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے کا بھی امکان ہے،سمندر کی جنوب مغربی سمت کے بجائے شمال مغربی گرم ہوائیں چل سکتی ہیں۔

جمعے کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 87فیصدجبکہ دن بھر61فیصد ریکارڈ ہوا، جمعے کو سمندری ہوائیں بھی بند ہوئیں تاہم شام کے وقت سمندرکی بند ہوائیں بحال ہوگئیں۔

The post کراچی میں شدید گرمی کی لہر مسلسل 3 دن تک رہنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O8byDb