سابق دور میں 35 لگژری گاڑیاں خریدنے کی تحقیقات شروع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سابق دور میں 35 لگژری گاڑیاں خریدنے کی تحقیقات شروع

 اسلام آباد: نیب نے گزشتہ دور حکومت میںکروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں درآمدکرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

نیب نے سارک کانفرنس کیلئے خریدی جانے والی گاڑیوں کے استعمال اور خریداری کی قانونی حیثیت جاننے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے، قومی خزانے سے ان گاڑیوں میں942اضافی فیچر لگوائے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیب اپنی تحقیقات میں پتہ چلائے گی آیا یہ گاڑیاں قانونی تقاضوں کے مطابق خریدی گئی تھیں اور ان کا استعمال مقصدکے مطابق کیا گیا یا نہیں۔ نیب وزارت خارجہ اورکابینہ ڈویژن کے متعلقہ افسران سے تحقیقات کرے گا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حکومت نے 35 لگژری گاڑیاں درآمدکی تھیں۔

The post سابق دور میں 35 لگژری گاڑیاں خریدنے کی تحقیقات شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2J9xTe8