اسلام آباد: حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی ہے جس کا فیصلہ کل وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی (اقتصادی رابطہ كمیٹی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 10 سے 143 فیصد تک اضافہ کردیا
ذرائع کے مطابق نیپرا نے حکومت کو3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں گے۔
The post بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pRbnO6
