اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے فضائی بیڑے میں مزید دو طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں دو نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ثاقب عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایئر لائن کی گزشتہ مہینوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں 7 ارب روپے غائب ہونے کا انکشاف
ترجمان نے بتایا کہ ایئر بس 320 کے دو طیارے آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بیڑے میں شامل کیے جائیں گے اور یہ طیارے اندرون ملک سمیت خلیج اور مشرق بعید کے روٹس پر چلائے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی ضروریات کو پوراکرنے کے لیے فضائی بیڑے میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ طیاروں سے مسافروں کی ضروریات پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے تاہم طیاروں کی شمولیت کے بعد پی آئی اے کو اپنے فضائی آپریشن کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔
The post پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RvSaOG