افغان الیکشن کمیشن پر خود کش حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغان الیکشن کمیشن پر خود کش حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں الیکشن کمیشن آفس کے نزدیک خود کش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی الصبح پیدل آنے والے ایک شخص نے الیکشن کمیشن آفس کے مرکزی دروازے پر پولیس اہلکاروں کے نزدیک پہنچ کر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ پولیس اہلکار کے ساتھ ایک شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

ترجمان گورنر کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس نے ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں حال ہی میں پارلیمانی اور کونسل کے انتخابات مکمل ہوئے ہیں تاہم انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے دفتر پر چار سے زائد بار خود کش حملے ہوچکے ہیں جب کہ صرف انتخابات کے دو روز میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

The post افغان الیکشن کمیشن پر خود کش حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2qes1ra