مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کے خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔

ریاستی جبر کے تازہ واقعے میں ضلع بارہ مولا اور پزل پورہ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کردیا گیا ہے، اس طرح بدھ سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر سری نگر، سوپور، اسلام آباد، کلگام سمیت دیگر اضلاع میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں جب کہ تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

ادھر پزل پورہ میں ایک فوجی اہلکار برجیش کمار نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ گزشتہ شب ضلع پلوامہ کے علاقے ندر ٹرال میں بھی بھارتی فوج کی چوکی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں تین پی ایچ ڈی اسکالر شہید کیے جا چکے ہیں۔ بھارتی افواج نے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نشانہ بناکر کشمیریوں کا تعلیمی استحصال بھی شروع کردیا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2z4PAqr