وزارت داخلہ کا 18 انٹرنیشنل این جی اوز کو ملک چھوڑنے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزارت داخلہ کا 18 انٹرنیشنل این جی اوز کو ملک چھوڑنے کا حکم

 اسلام آباد: حکومت نے 18 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

وزارت داخلہ نے 18 این جی اوز کو 60 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے جب کہ 72 انٹرنیشنل این جی اوز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ملک بدری کا شکار ہونے والی 18 تنظیموں میں سے 9 کا تعلق امریکا، 3 کا برطانیہ اور دو کا ہالینڈ سے ہے جب کہ آئرلینڈ، ڈنمارک، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ کی ایک ایک تنظیم بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 141 این جی اوز کو پاکستان میں کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے جن میں 66 غیر ملکی این جی اوز بھی شامل ہیں۔  72 این جی اوز کے کاغذات کو نامکمل قرار دے کر انہیں کاغذات مکمل کرنے کیلئے مہلت دی گئی ہے۔

68 انٹرنیشنل این جی اوز نے پاکستان کے قواعد وضوابط تسلیم کرلیے ہیں جس کے تحت انہیں وزارت داخلہ کی آڈٹ فرمز سے سالانہ آڈٹ کرانا ہوگا۔ ان تنظیموں نے وزارت داخلہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کردیے ہیں۔

The post وزارت داخلہ کا 18 انٹرنیشنل این جی اوز کو ملک چھوڑنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CtCWp7