سونا 1700 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سونا 1700 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا

کراچی / لاہور: ڈالر کی قیمت بڑھنے سے سونا بھی 1700روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا۔

ڈالر کی بلند اڑان کا براہ راست اثر صرافہ بازار میں بھی دیکھنے میں آیا اور ایک ساتھ 1700روپے اضافے کے بعد سونا پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت باسٹھ ہزار روپے ہو گئی  ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت  1454 روپے اضافے کے بعد 53 ہزار 155 روپے ہوگئی ہے۔ سونے کی عالمی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی بھی ملکی قیمت کو بڑھانے سے نہ روک سکی۔

 

The post سونا 1700 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2PnQ9Cz