آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئٹنی سیریز کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئٹنی سیریز کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

 لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ فٹنس معیار پر پورا اترنے کے بعد عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ڈومسیٹک میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر وقاص مقصود کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ ٹیم میں سرفراز احمد، فخرزمان، محمد حفیظ، صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 26,24 اور 28 ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

The post آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئٹنی سیریز کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2J5Ly5V