سنا ہے ڈالر 140 روپے تک جائے گا، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سنا ہے ڈالر 140 روپے تک جائے گا، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی

 کراچی: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہے کہ میں نے سنا ہے ڈالر 140 روپے تک جائے گا جب کہ یہ وقت قوم کے لیے مشکل ہے لہذا تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں۔

کراچی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے ڈالر 140 روپے تک جائے گا جب کہ 100 دن بعد میری وزارت میں واضح فرق نظر آئے گا، جو کام ہوا ہوگا آپ کو نظر آئے گا، ملک کی بندرگاہوں کو منافع بخش بناؤں گا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ اور سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی انتخابات سے پہلے میرے پاس آئی تھی میں نے جاری کردی تھی، اب تو ان جے آئی ٹیز کے عدالت میں جمع ہونے کا انتظار کر رہا ہوں جب کہ جے آئی ٹی میں جن لوگوں کے نام ہیں ان بھی تو پکڑیں۔

صحافی کی جانب سے سوال پر کہ یہ کسی تبدیلی ہے کہ گیس کے نرخوں بڑھا دیے، علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشکلات ہوں گی، مشکل تو مجھے بھی ہورہی ہے، وزیر کی تنخواہ بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں، یہ وقت قوم کے لیے مشکل ہے لہذا تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں، تھوڑا صبر کریں آگے بہت اچھا وقت ہے۔

 

The post سنا ہے ڈالر 140 روپے تک جائے گا، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OciEqy