لاہور: حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں مزید 10 شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو رہائش فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت پانچ سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم بھی نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کردیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 7 اضلاع میں پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آباد شامل ہیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: 50 لاکھ گھروں کیلیے ’’نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘‘ قائم کرنے کا اعلان
تاہم اب حکومت نے پنجاب کے مزید 10 شہروں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگلے سال کے شروع میں بے گھر افراد سے ان دس شہروں میں رجسٹریشن کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
ان دس شہروں میں لاہور، قصور، سیالکوٹ، جہلم، بہاولپور ، لیہ ، ملتان ،وہاڑی ،رحیم یار خان اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے منصوبے کی ابتدائی تیاری مکمل کرلی ہے۔ پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں یہ منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔
The post نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں مزید 10 شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ElI2Wj
