احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے مجرم کو 10 سال قید کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے مجرم کو 10 سال قید کا حکم

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے مجرم کو 10 سال قید کا حکم  دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احسن اقبال حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، جج سید عمران علی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم عابد کو  دہشت گردی ایکٹ کے تحت 10 سال قید کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور گرفتار

مجرم کو 50 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا گیا ہے جب کہ عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے مقدمہ میں دیگر 4 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ کو نارووال کے قریبی علا قے کنجروڑ میں 6 مئی 2018ء کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔

The post احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے مجرم کو 10 سال قید کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RlipGI