کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دھونی کا جرمانے کے خوف سے ناقص امپائرنگ پر منہ کھولنے سے انکار

 دبئی: مہندرا سنگھ دھونی نے جرمانے کے خوف سے ناقص امپائرنگ پر منہ کھولنے سے انکار کردیا۔

افغانستان سے میچ میں بھارت کی قیادت کرنے والے مہندرا سنگھ دھونی نے جرمانے کے خوف سے ناقص امپائرنگ پر منہ کھولنے سے انکار کردیا، خود ان کا اور دنیش کارتھک کا ایل بی ڈبلیو مشکوک تھا، ری پلیز میں گیند اسٹمپس سے اوپر جاتی دکھائی دے رہی تھی۔

بعدازاں اس بارے میں سوال پر دھونی نے کہاکہ کچھ رن آؤٹ اور ایل بی ڈبلیو کے فیصلے ایسے ہیں جن پر میں بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس سے جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

The post دھونی کا جرمانے کے خوف سے ناقص امپائرنگ پر منہ کھولنے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Q9VPjO