پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سےآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر سال 17 اعشاریہ 5 ملین (تقریباً ایک کروڑ 75 لاکھ) اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ جب کہ 30 سے 70 سال کی عمر میں ہونے والی ہر 10 اموات میں سے ایک دل کی بیماری کی وجہ ہوتی ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ہونے والی تمام اموات میں 31 فیصد افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عدنان گل کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو دل کی بیماریوں سے بچانے کے لیے میھٹی چیزوں کی بجائے پھلوں کا استعمال اور روزانہ پیدل چلنے کی عادت اپنائیں اس طرح اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔
The post لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سے آگاہی واک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2N8gpiz